Advertisement

عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ انگلی کٹوا کر کسی طرح شہید بنے، بلاول

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ انگلی کٹوا کر کسی طرح شہید بنے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان  نے 3 سال تک عوام سے جھوٹ بولا اور جاتے جاتے آئین شکنی کی، ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ بیرونی مداخلت ہے تو سامنے لائی جائے، بیرونی مداخلت ہو رہی ہوتی تو ہم نہ صرف مذمت کریں گے بلکہ اسے روکیں گے بھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے، پچھلے سیشن میں یہ بھاگ کھڑے ہوئے، عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ انگلی کٹوا کر کسی طرح شہید بنے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ خط عدالت میں پیش کیا جائے، کل وہ اسمبلی میں بھی خط لے کر نہیں آ رہے، عمران خان کہتے ہیں عدالت نے خط نہیں دیکھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا خط عدالت میں پیش کیا گیا، عمران خان نے خط عدالت میں پیش کیا نہ ہی اسمبلی میں لا رہے ہیں، پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ عمران خان نے اپنی انا کی وجہ سے یکطرفہ انتخابی اصلاحات کروائیں، جتنا جلدی ہم انتخابی اصلاحات کر لیں اتنی جلد انتخابات بھی ہوں گے، مجھے ایسا ہی لگ رہا ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version