پریتی زنٹا نے ہریتھک روشن کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

مشہور بالی وُڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ساتھی اداکار ہریتھک روشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بالی وُڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلائٹ کے دوران اپنے جڑواں بچوں کو سنبھالنے میں مدد کرنے کے لیے رہیتک روشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اُنہوں نے رہیتک روشن کا شکریہ ادا کرتے اپنی پوسٹ میں سلکھا کہ’بہت سے لوگ آپ کی زندگی میں آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، لیکن صرف سچے دوست ہی ہوتے ہیں جو آپ کے دل میں نقش چھوڑ جاتے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اتنی لمبی فلائٹ میں جے اور جیا کو سنبھالنے میں مدد کرنے کے لیے شکریہ‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ’اب میں سمجھ رہی ہوں کہ آپ اتنے حیرت انگیز باپ کیوں ہیں‘۔
پریتی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ’بچپن میں ساتھ گھومنے پھرنے سے لے کر بچوں کے والدین بننے تک، مجھے یہ دیکھ کر واقعی فخر ہے کہ ہم نے کتنا وقت ساتھ گزارا اور ساتھ بڑے ہوئے‘۔
یاد رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا اور ان کے شوہر جین گڈینوف کے ہاں نومبر 2021 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News