باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

مشہور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لٹیروں نے عامر خان کے سر پر بندوق تان کر انہیں لوٹ کر فرار ہوگئے۔
عامر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں ڈاکووں نے اس وقت ان سے گن پوائنٹ پر گھڑی چھینی جب وہ اہلیہ کے ہمراہ سڑک پار کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا ہے لٹیروں نے ان سے گن پوائنٹ پر ان کی قیمتی گھڑی چھینی اور کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔
AdvertisementJust had my watch taken off me at gun point in East London, Leyton. I crossed the road with Faryal, luckily she was few steps behind me. 2 men ran to me, he asked for my watch whist having a gun pointed in my face. The main thing is we’re both safe.
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 18, 2022
باکسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوش قسمتی سے جس وقت لٹیروں نے مجھ پر بندوق تانی فریال مجھ سے چند قدم پیچھے تھیں، اہم چیز یہ ہے کہ ہم دونوں محفوظ ہیں۔
یاد رہے کہ باکسر عامر خان کی اسد قیمتی گھڑی کی مالیت پونے دو کروڑ روپے تھی جو 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی تھی اور اس میں 719 پیڑے جڑے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

