Advertisement

سائرہ بانو کو دلیپ کمار کی یاد ستانے لگی

بھارتی لیجنڈری اداکارہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں انہیں اپنے شوہر دلیپ کمار کی اشد ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری مرحوم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ وہ اداکار کی موت کے بعد ’انتہائی پریشان‘ ہیں اور اُنہیں اپنی زندگی میں دلیپ صاحب کی اشد ضرورت ہے۔

معروف اداکارہ سائرہ بانو نے اپنے ایک نئے انٹرویو میں کہا کہ وہ دلیپ کمار کی موت کے نقصان سے باہر نہیں نکل سکتیں، وہ گھر سے باہر قدم نہیں رکھنا چاہتیں اور وہ لوگوں کے ساتھ نہیں مل رہیں۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ مجھے دلیپ صاحب کے ساتھ گھر بیٹھنا اچھا لگتا تھا، ویسے بھی میں کوئی باہر جانے والی یا پارٹی میں جانے والی خاتون نہیں ہوں لیکن میرا گھر سے باہر جانے کا بالکل دل نہیں کرتا۔

Advertisement

سائرہ بانو نے مزید کہا کہ سچ کہوں تو، میں لوگوں کے ساتھ گھل مل نہیں رہی، شاید صرف اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ہی ملتی ہوں، میں خوش قسمت ہوں کہ بہت سارے لوگ میرے بارے میں بہت فکر مند ہیں لیکن ابھی کے لیے، میں بہت دعا کر رہی ہوں۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار موت کے چند دنوں کے بعد سائرہ بانو کو ہائی بلڈ پریشر، سانس لینے میں دشواری اور ہائی شوگر کی وجہ سے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے انجیوگرافی کا مشورہ دینے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار کا طویل علالت کے بعد گزشتہ برس 7 جولائی کو 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد سے ہی ان کی اہلیہ دلیپ کمار کے بچھڑنے کے غم میں صدمے کی حالت میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
نیا البم یا نیا تنازع؛ ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداح برہم
مداحوں کا انتظار ختم؛ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version