مسافر وین اور ٹرک میں تصادم؛ 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

گوجرانوالہ میں مسافر وین اورٹرک کے درمیان ہونے والے خطرناک تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ شہر کے سیالکوٹ روڈ بٹرانوالی کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر وین اورٹرک کے درمیان ہوئے تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
واضح رہے کہ ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

