Advertisement

شاہ ویر جعفری کو اہلیہ کی کونسی تین عادتیں پسند ہیں؟

مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر شاہ ویر جعفری نے بتایا ہے کہ انہیں اپنی اہلیہ کی کونسی تین خوبیاں بےحد پسند ہیں۔

پاکستانہ یوٹیوبر اور وی لاگر شاہ ویر جعفری نے ایک انٹرویو کے دوران اہلیہ عائشہ بیگ کی تین خصوصیات بتائی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

حال ہی میں شاہ ویر جعفری کی جانب سے یوٹیوب پر ایک انٹرویو دیا گیا، اس انٹرویو کے دوران انہوں نے متعدد سوالوں کے جوابات دیئے جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کو ان کی اہلیہ کی کونسی تین باتیں بےحد اچھی لگتی ہیں۔

شاہ ویر نے کہا کہ اُنہوں نے ایک بار اہلیہ کو منانے کے لیے زیادہ سارے پھولوں سے کمرے کے فرش پر ’ آئی ایم سوری‘لکھا تھا جس کے فوراً بعد ہی عائشہ مان گئی تھیں اور انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔

Advertisement

اپنے ہنی مون دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ ویر نے کہا کہ وہ مالدیپ میں جانا نہیں چاہتے تھے مگر انہیں مجبور کیا گیا تھا کہ ہنی مون کے لیے مالدیپ ہی جانا ہے، مگر مالدیپ بہترین، خوبصورت جگہ ہے، جب موقع ملے جانا چاہیے۔

جبکہ شاہ ویری جعفری کا اداکاری سے متعلق کہنا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سوانح حیات پر اُن کا کردار ادا کرنا چاہیں گے۔

اہلیہ، عائشہ بیگ کی تین خصوصیات سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ ویر جعفری کا کہنا تھا کہ ’اُن کی اہلیہ بہت ساتھ نبھانے والی ہیں، بہت خوبصورت اور اُن سے بے لوث محبت کرتی ہیں۔

شاہویر جعفری کا کہنا تھا کہ یہ تینوں خصوصیات انہیں اپنی اہلیہ میں بے حد پسند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version