عمران صاحب نے 3اپریل کو تاریخی فراڈ کیا، ترجمان ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے 3 اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑ اور تاریخی فراڈ کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاﺅس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے، آئین شکن ٹولہ 22 کروڑ عوام اور آئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے، آئین معطل اور ملک سنگین آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں، انکا جو بھی حکم مانے گا، اس جرم میں حصہ دار ہو گا اور آرٹیکل 6 کا سامنہ کرنا پڑے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر غیرآئینی وغیر قانونی طورپر بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے، ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال معیشت پارلیمنٹ، الیکشن کمشن، میڈیا سمیت دیگر اداروں کو یرغمال بنایا، اب مہنگائی، غربت اور بھوک سے پسی عوام کو اپنے غیرآئینی اقتدار کے ذریعے یرغمال بنائے ہوئے ہے۔
ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کے ذریعے اپنی نالائقی، کرپشن اور تاریخی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

