Advertisement

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے، ترجمان پی ڈی ایم

حافظ حمد اللہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر بیان دیتے ہوئے  ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ معزز ججوں کےتاریخی فیصلے نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ فیصلے نے یہ بات واضح کردی  کہ آئین و قانون سب سے بالاتر اور مقدس ہے، عدالت کایہ تاریخی فیصلہ آئین، قانون، پارلیمنٹ، جمہوریت اور انصاف کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نظریہ ضرورت کی ہار اور نظریہ جمہوریت کی جیت ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی رولنگ دینےوالے کے منہ پرایک زوردار طمانچہ بھی  ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم  نے کہا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والا عمران نیازی عدالت سے آئین شکن ثابت ہوچکا ہے اور آئین شکن کو پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے، قوم سے جھوٹ اور دھوکا دینے والوں کا محاسبہ ہونا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version