بہروز سبزواری کس عمل کو اپنی ذات پر سب سے بڑا احسان قرار دیتے ہیں

بہروز سبزواری پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں وہ گزشتہ 50 برسوں سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ نہایت شفیق، مہربان، ملنساراورخوش اخلاق انسان ہیں۔ شوبز سے وابستہ ہونے کے باوجود وہ ایک باعمل مسلمان ہیں۔ اور دین پرعمل ان کی اولین ترجیح ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بہروز سبزواری کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ دین اسلام کی تبلیغ ضرورکرتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی ذاتی رائے سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔
حال ہی میں بہروز سبزواری کو رمضان ٹراسمیشن میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایک مسلمان ہونے کے ناطے اپنی زمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان کے سب اولین ترجیح دین کی پیروی ہونی چاہئے، اور یہ بات طے ہے کہ ہم نماز پڑھ کر، روزے رکھ کر اور حج کر کے اللہ پر کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم اپنی ذات پر احسان کر رہے ہیں ہمیں اللہ کا احسان ماننا چاہئے یہ اس کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں عبادت کے قابل بنا یا یہ توفیق دی ہم اس کے آگے سر کو جھکا سکیں اور توفیق کے لئے بھی تگ ودو کرنی پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

