اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو احتجاج کریں گے، بیرسٹرسیف

بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو احتجاج کریں گے۔
بیرسٹرسیف نے کابینہ سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کے لیے اراضی وزیرستان میں محتص کی، پبلک سیکٹرجامعات کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ چارباغ سوات میں اسپیشل بچوں کے اسکول کے لیے زمین مختص کرنے کی منظوری دی، کیمپنگ پارٹس کے لیے 10مقامات پرسہولیات کے لیے فنڈزکی منظوری دی۔
بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے رکن اسمبلی زینت بی بی کو رکن بنایا گیا، یکساں نصاب تعلیم میں تبدیلی کرنے سمیت بچوں کو معلومات سیرت النبی، تاریخی مضوعات اور فنی تعلیم شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی فنڈز اور حقوق کے لیے رابطہ کریں گے، اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

