Advertisement

مرکزیت نے انٹرنیٹ کو بہت نقصان پہنچایا، بانی ٹوئٹر

مرکزیت نے انٹرنیٹ کو بہت نقصان پہنچایا، بانی ٹوئٹر

دنیا کی پہلی اورمقبول ترین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کے بانی جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ مرکزیت (سینٹرالائزیشن ) نے حقیقت میں انٹرنیٹ کوبہت نقصان پہنچایا ہے۔

جیک ڈوسری نے گزشتہ سال نومبرمیں ٹوئٹرکے لیے 16 سال خدمات سرانجام دینے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔ اب وہ بلاک چین ٹیکنالوجی سے متعلق پراجیکٹس پرکام کر رہے ہیں۔

ڈورسی کے دورمیں ٹوئٹرنے ڈی سینٹرالائزیشن کی جانب متعدد اہم اقدامات کیے تھے، جس میں بلیواسکائے کی لانچنگ بھی شامل تھی۔ تاہم یہ ابھی تک صرف ارتقائی مراحل میں ہیں۔

ڈورسی کی اس ٹوئٹ نے انٹرنیٹ پرایک اورتنازع کھڑا کردیا ہے۔ ڈورسی اس وقت بلاک نامی ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

بلاک کا پرانا نام اسکوائر(مالیاتی لین دین کرنے والی امریکی کمپنی) تھا۔ ڈورسی نے ٹوئٹرسے رخصتی کے کچھ عرصے بعد ہی اس کا نام تبدیل کردیا تھا۔

Advertisement

جیک کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ اگرچہ کرپٹو میں دھوکہ دہی بہت زیادہ ہے اورلوگ جلدی ڈالربنانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اس میدان میں کچھ ممتازٹیکنالوجیزبھی کارفرما ہے۔

ڈورسی کی ان حالیہ ٹوئٹس سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ پرانے اورڈی سینٹرالائزڈ ویب کی طرف واپس آنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version