Advertisement

30 سال سے بیت الخلاء میں سموسے بنانے والا پکوان سینٹر سیل

Frying Samosa

سعودی عرب کے شہر جدہ میں 30 سال سے بیت الخلاء میں سموسے تیار کرنے والا پکوان سینٹر سیل کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے عربی اخبار “عکاز” نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جس پکوان سینٹر کو حکام نے سیل کیا وہاں سموسوں کے علاوہ دیگر کھانے کی اشیاء بھی تیار کی جاتی تھیں۔

جدہ کی بلدیاتی حکام نے سیل کیے گئے پکوان سینٹر کے خلاف ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تھی۔

حکام نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جو مقامی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر زیرِ گردش ہے۔

https://twitter.com/OKAZ_online/status/1517594089750892544?s=20&t=zZl5eo3J10h0wuKiBWgj6g

Advertisement

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سموسے جس مقام پر بنائے جا رہے ہیں وہاں بیت الخلاء بھی ہے اور کھانے پینے کی اشیاء کے پاس لال بیگ (کاکروچ) گھوم رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پکوان سینٹر ایک رہائشی عمارت میں قائم تھا جب کہ اس میں کام کرنے والے مزدوروں میں سے کسی کے پاس بھی حکومت کا جاری کردی ہیلتھ کارڈ دستیاب نہیں تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ رہائشی عمارت میں پکوان سینٹر 30 برس سے کام کر رہا تھا جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

حکام نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انتظامیہ کو تین دہائیوں تک اس پکوان سینٹر کا علم کیوں نہ ہو سکا اور اس حوالے سے کیا کسی انتظامی افسر کے خلاف بھی کوئی کارروائی کی جائے گی؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پکوان سینٹر میں گوشت، پنیر اور کئی دیگر ایسی اشیاء استعمال کی جا رہی تھیں جو دو سال قبل ہی ایکسپائر ہو چکی تھیں۔

جاری کی گئی ویڈیو میں بھی واضح ہو رہا ہے کہ کئی ایسی اشیاء وہاں موجود ہیں جن کی معیاد دو سال قبل پوری ہو چکی تھی۔

Advertisement

ویڈیو میں اس پکوان سینٹر میں بلیوں کو بھی گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دبئی سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار “گلف نیوز” کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس ہی جدہ میں ایک مشہور شوارما ہوٹل کو سیل کیا جا چکا ہے۔

اس ہوٹل میں شوارمے کے علاوہ گوشت سے بنی دیگر اشیاء بھی فروخت کی جاتی تھیں۔

اس ہوٹل کے حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک چوہا کھانے پینے کی اشیاء پر گھومتا ہوا نظر آرہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version