Advertisement

ہماری زمین مکمل طور پر گول کیوں نہیں ہے؟

Earth

اگر آپ کے پاس ایک بہت بڑا ناپنے والا ٹیپ ہو جو زمین کے مرکز سے شروع ہو اور ہمارے سیارے کی بلند ترین چوٹی تک جائے، تو آپ ماؤنٹ ایورسٹ کو نہیں پائیں گے۔ بلکہ، سب سے اونچا پہاڑ دنیا کے دوسری طرف ایکواڈور کا چمبورازو پہاڑ ہوگا۔

اس معمالے میں چمبورازو کی جیت ہوتی ہے کیونکہ زمین درحقیقت اپنے پولز پر تھوڑی سی دبی ہوئی ہے، جیسے کوئی شخص گیند کو اوپر اور نیچے سے دبائے۔

مکمل طور پر گول ہونے کے بجائے، زمین “اولیٹ” ہے، یعنی اس کی شکل ایک قدرے چپٹی گیند کی طرح ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پیساڈینا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے سیاروں کے سائنس دان جیمز ٹٹل کین  کہتے ہیں کہ درحقیقت، زیادہ تر سیارے اور چاند مکمل طور پر گول نہیں ہیں، وہ عام طور پر کسی نہ کسی طرح سے تھوڑے چپٹے ہیں۔”

اب سوال یہ ہے کہ زمین سمیت دوسرے سیارے اور چاند بالکل گول کیوں نہیں ہیں؟

Advertisement

کین نے لائیو سائنس کو بتایا کہ آبسٹیکل (رکاوٹ) ایک ایسی چیز ہے جسے سینٹرفیوجل فورس کہا جاتا ہے۔ یعنی کسی ایسی چیز کے ذریعے محسوس ہونے والی ظاہری قوت جو گھوم رہی ہے۔

ایک گھومتا ہوا سیارہ سینٹرفیوجل فورس کا تجربہ کرتا ہے۔ آپ اسے عملی طور پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کرسی پر یا اپنے پیروں پر گھومتے ہیں، تو آپ کو اپنے مرکز سے ایک کھنچاؤ محسوس ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے بازو یا ٹانگیں لہرانا شروع ہو جائیں۔

اگر آپ میری گو راؤنڈ پر بیٹھتے ہیں تو اس میں آپ پر تھوڑی سی اضافی طاقت کام کرتی ہے، اور اسی لیے آپ کو اپنی طرف کھنچاؤ محسوس ہوتا ہے۔

چونکہ سیارے اور چاند گھومتے ہیں، سینٹری فیوجل فورس انہیں اپنے خطِ استوا سے ابھارنے کا سبب بنتی ہے۔

اس کی اچھی مثالیں مشتری اور زحل ہیں۔ اگر آپ گیس جائنٹ میں سے کسی ایک کی تصویر دیکھیں تو آپ پائیں گے کہ وہ قدرے دب گئے ہیں اور ان کے درمیانی حصے تھوڑے ابھرے ہوئے ہیں۔

Advertisement

کین نے مزید کہا کہ ان سیاروں کی شکل زیادہ نمایاں ہے کیونکہ یہ نظام شمسی میں سب سے تیزی سے گھومنے والے سیارے ہیں۔ کوئی چیز جتنی تیزی سے گھومتی ہے، اتنی ہی زیادہ سینٹرفیوجل فورس اس پر کام کرتی ہے۔

ناسا ماہر کامزید کہنا تھا کہ کسی جسم پر کام کرنے والی سینٹرفیوجل فورس کی ایک زبردست مثال بونا سیارہ ہومیا ہے۔

یہ سیارہ کوئپر بیلٹ میں رہتا ہے، جو نیپچون کے مدار سے باہر برفیلی اشیاء کا خطہ ہے۔

 Haumea پلوٹو کے سائز کے برابر میں ہے، لیکن یہ اتنی تیزی سے گھوم رہا ہے (ہر چار گھنٹے میں ایک مکمل گردش) کہ یہ تقریباً انڈے کی شکل کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version