روس نے امریکا اور یورپی ممالک سمیت دیگر پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں

روس
روس کی جانب سے امریکا، جاپان، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو ’غیردوست ممالک‘ قرار دے کر ویزہ پابندیاں عائد کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین تنازع میں ماسکو پر پابندیاں عائد کرنے والے درجنوں ممالک کو ’غیر دوست ممالک ‘ کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں اور ان شہریوں کو روس میں داخل ہونے کے لیے سخت شرائط سے گزرنا ہوگا۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ان ممالک پر پابندی سے متعلق جاری کیے گئے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے امریکا، برطانیہ، ناروے، سوئٹرزلینڈ، ڈینمارک، آئس لینڈ، آسٹریلیا، جاپان، سنگاپور، تائیون، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، شمالی مقدونیہ، کینیڈا، جرسی، انگولیا اور یوکرین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ روسی افواج حملے کے لیے دوبارہ منظم ہو رہی ہیں، نیٹو کا دعوی
خیال رہے روس کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی ’غیر دوست ممالک‘ کی فہرست مرتب کی گئی تھی جس میں امریکا کو سر فہرست رکھا گیا ہے جب کہ دیگر ممالک میں برطانیہ اور یورپی ممالک شامل ہیں۔
دوسری جانب روس نے اپنے دوست ممالک کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کورونا وائرس کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی، ان ممالک کی تعداد 52 ہے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے جاری حکم نامے میں وزارت خارجہ اور دیگر حکام کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں وہ دیگر غیر ملکی شہریوں اور بے وطن افراد ، خاص طور پر جو روس کے خلاف غیر دوستانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ان کے ملک میں داخلے پر بھی پابندیاں عائد کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

