Advertisement

قانون اور آئین کا تماشہ بنانے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، حسن مرتضیٰ

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کا تماشہ بنانے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ لاہور کی عوام آج اپنے ہاتھوں میں ’گھڑی‘ اور گلے میں ’ہار‘ پہن کر باہر مت نکلیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ  میرا تحفہ میری مرضی کہنے والے نے قومی خزانے کو  میرا خزانہ میری مرضی سمجھ کر لُوٹا، عمران نیازی نے پوری تابعداری اور چاپلوسی سے امریکی عہدیدار کی مہمان نوازی کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سازشی خط امریکی عہدیدار کے سامنے نہیں لہرایا گیا، جعلی خط کی تدفین پر پوری پی ٹی آئی کو مبارکباد قبول ہو۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے عمران خان کا بیانیہ مکر و فریب پر مبنی ہے، عمران خان اپنی حکومت کی ناکامی کی ذمہ داری ’اتحادی‘ اور ’اسٹیبلشمنٹ‘  پر مت ڈالیں۔

Advertisement

پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ جب آئین قانون شکن رات 12 بجے متحرک ہونگے تو عدالتیں بھی 12 بجے لگانا پڑتی ہیں، ایوان صدر اور گورنر ھاؤس پنجاب آئین شکنی کی وارداتوں کا گڑھ بن چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون اور آئین کا تماشہ بنانے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version