Advertisement

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائیاں ملتان، میاں چنوں، بوریوالا اور لودھراں میں پاپڑ فیکٹریز، سوڈا واٹر پلانٹس، کریانہ سٹورز اور بیکریز پر کی گئیں۔

کارروائیوں کے نتیجے میں 150 لٹر ناقص محلول، 40 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 48 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر اور 12 کلو ایکسپائرڈ سویاں تلف کردی گئی ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ   پاپڑ کھار، مضر صحت کیمیکل سے تیار محلول سے پاپڑ تیار کرنے پر مظفر گڑھ روڈ پر فیکٹری کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کیمیکل ڈرمز میں اسٹوریج، خام مال میں مردہ حشرات اور صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر پاپڑ فیکٹری کو جرمانہ کیا گیا۔

Advertisement

شعیب خان جدون نے کہا کہ خانیوال میں اڈہ 12 اے ایچ میں کریانہ اسٹور کو ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ، نامکمل لیبلنگ کرنے پر بوریوالا میں 2 سوڈا واٹر پلانٹس کو 12، 12 ہزار کے جرمانے کردیے گئے ہیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ لودھراں میں سوڈا واٹر کی تیاری کھلے اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر کہروڑپکا میں پلانٹ کو 14 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Next Article
Exit mobile version