عائزہ خان اور دانش تیمور نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا۔
عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور شوہر دانش تیمور کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اس خوبصورت جوڑی کو ہاتھوں میں تھال اٹھائے کہیں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ خان کا لکھا کہ ’جَلد ہی کچھ آ رہا ہے۔‘
عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کی وجہ سے ان کے مداح کشمکش کا شکار ہیں، ان کے مداحوں کا اندازہ ہے کہ شاید اداکارہ جلد اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ کسی ڈرامے میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔
دوسری جانب عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر اور 3 نئی پوسٹس پر نئی تصویریں بھی شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معمول سے ہٹ کر کچھ بہت خاص اور نیا آنے والا ہے۔
اِن سفید تصویروں پر جامنی رنگ سے ’لوڈنگ‘ لکھا ہوا ہے جس کے کمنٹ باکس میں مداح تجسس کا اظہار کر رہے ہیں۔
اِن تینوں پوسٹس پر اداکارہ کے مداح کمنٹس میں عائزہ خان سے تھوڑی بہت ہی معلومات شیئر کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News