Advertisement

الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اسدعمر

الیکشن کی تیاریاں

پاکستان تحریک انٖصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی نے نئے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلےعام انتخابات میں 89 دن باقی رہ گئے ہیں اور نئے انتخابات ہی موجودہ صورتحال کا حل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پرغور کیا جائیگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63اے کی تشریح کی پٹیشن عدالت میں زیر سماعت ہے اور منحرف ارکان کےخلاف نااہلی ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروائیں گے کیونکہ کوئی رکن منحرف ہو پارٹی چھوڑے توریفرنس اسپیکر کو جمع ہوتا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ نااہلی تاحیات ہوگی کیونکہ جمہوری نظام میں بکنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کے درس دیے جارہے ہیں لیکن آئین میں کہاں لکھا ہے کہ پیسے دے کر وفاداریاں خریدی جائیں اور اپوزیشن کی جانب سے پیسے دے کرآئین کی دھجیاں پہلے ہی اڑادی گئی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ باہر سے ملکی سیاست میں مداخلت ہورہی ہے لیکن فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی،، امید ہے ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version