فارن فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس؛ پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی
عدالت نے فارن فنڈنگ کیس کے خلاف پی ٹی آئی کا اعتراض ختم کرکے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست سے رجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کردیے۔
عدالت نے تیس روز میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت پیر کے روز مقرر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاورایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل تحریک انصاف شاہ خاور نے عدالت سے کہا کہ اعتراض لگایا گیا ہے مگر اصل اعتراض کیا ہے ہمیں نہیں پتہ ہے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اعتراض ہے کہ آپ نے صفحات پر دستخط نہیں کیے۔
شاہ خاورایڈووکیٹ نے عدالت کو اعتراض دورکرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پرعدالت نے اعتراضات ختم کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل سیکرٹری اسد عمرنے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

