Advertisement

عمران خان کا پورا دورِ اقتدار جمہوریت کی پامالی کا دور ہے، وقار مہدی

وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ عمران خان کا پورا دورِ اقتدار جمہوریت کی پامالی کا دور ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خطاب پر درعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی وقار مہدی نے کہا کہ عمران خان انسانی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا ہے۔

 وقار مہدی نے کہا کہ عمران نیازی جب بھی مائیک کے سامنے بولتا ہے تو اخلاقیات، تہذیب اور انسانیت شرمسار ہوتی ہیں، ان کی پوری تقریر کا خلاصہ یہ ہے کہ “مجھے کیوں نہیں بچایا”۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک میں مہنگائی، غربت اور نفرت کے پہاڑ کھڑے کر دیئے، عمران نیازی کا پورا دورِ اقتدار آئین سے انحرافی اور جمہوریت کی پامالی کا دور ہے۔

 وقار مہدی نے کہا کہ عمران نیازی نے اداروں کو متنازع بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حکومت کو عوام کا خون نچوڑنے والی مشین بنا ڈالی تھی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کا آج ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران نیازی کو اپنی عوام دشمنی کا حساب دینا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version