Advertisement

خاتون نے عالیہ بھٹ کی آواز میں پیزا آرڈر کر کے سب کو حیران کر دیا

خاتون نے عالیہ بھٹ کی آواز میں پیزا آرڈر کر کے ریسٹورنٹ ملازم سمیت سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی مِمکری آرٹسٹ چندنی نے کال پر ریسٹورنٹ کے ملازم کو اتنی مہارت سے بے وقوف بنایا کہ سب حیران رہ گئے۔

چندنی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس کو دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں سوشل میڈیا صارفین کو چیلنج کرتے ہوئے لکھا گیا کہ’وہ عالیہ بھٹ کی آواز میں اپنی پسند کی جگہ سے پیزا آرڈر کریں‘۔

اس ویڈیو میں چندنی کو اداکارہ عالیہ بھٹ کی آواز میں کال پر  پیزا آرڈز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

چندنی نے کال کے دوران اداکارہ کی کھانے کےحوالے سے پسند اور ناپسند کا بھی خیال رکھا تاکہ کسی کو شک نا ہو، اور سچ میں ایسا ہی لگے کہ پیزا آرڈر کرنے کے لیے کال عالیہ بھٹ نے ہی کال کی ہے۔

Advertisement

چندنی نے کال پر بات کرتے ہوئے درمیان میں رکتی ہے اور پوچھتی ہے کہ’رنبیر آپ کونسا پیزا کھانا پسند کریں گے؟‘

جس پر پیزا آرڈر لینے والا بھی حیران ہو کر چندنی سے ان کا نام پوچھتا ہے جس پر وہ کہتی ہیں کہ میں عالیہ، عالیہ بھٹ۔

یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ویگن ہیں اس لیے چندنی کال پر ویگن پیزا اور گلوٹین فری پیزا کے بارے میں بھی  پوچھتی ہے۔

چندنی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین چندنی کی صلاحیتوں پر انہیں داد دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version