Advertisement

سعودی حکام کی بالی ووڈ کے سپراسٹارز سے ملاقات کی وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ

سعودی حکام کی حال ہی میں بالی ووڈ کے سپراسٹارز سے ہونے والی ملاقات کی وجہ سامنے آگئی۔

سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر جو کہ سعودی فلم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے بھارت کے تین روزہ دورے میں سپر اسٹار شاہ رخ خان، دبنگ سلمان خان، چھوٹے نواب سیف علی خان،خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار و دیگر اداکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سے ان ملاقاتوں کا مقصد بھارتی فلم انڈسٹری کے فلم سازوں اور اداکاروں کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور ان کی ماہرانہ رائے کی روشنی میں سعودی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب شہزادہ بدر بن عبداللہ نے کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ پوری دنیا مختلف حوالوں سے رابطوں، رشتوں میں جڑ رہی ہے، بھارت کا دورہ فلمی صنعت میں سعودی عرب کی حیثیت کو بہتر بنانے کی ایک کوشش تھی۔

Advertisement

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب اپنے ملک میں فلمی صنعت کو پروان چڑھانا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے ٹریننگ پروگرام شروع کیے جائیں گے اور بھارتی فلمی شخصیات کو ان میں مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ اب سعودی عرب تیل سے آگے کی دنیا کے بارے میں سوچ رہا ہے، اقتصادیات کی نئی راہوں کو تلاش کررہا ہے۔

سعودی عرب سیاحت اور تیل کے ساتھ اب نئے میدانوں کو ہدف بنا رہا ہے جس کے تحت اب  بھارت کی بالی ووڈ کے لیے بھی اپنے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کو دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت مانا جاتا ہے جس کی فلموں کی شوٹنگ اب امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ عالم عرب میں بھی ہورہی ہیں ۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version