باچاخان ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 13 کلو گرام ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کے نتیجے میں باچاخان ائیرپورٹ پر مالدیپ جانے والے مسافر کے سامان سے 13 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ملزم محمد حامد خیرالبشر کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔
ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ ملزم دوبئی کے راستے مالدیپ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کی تھی، کارروائی کے دوران منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے 94.800 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ مجموعی طور پر 1200 گرام چرس کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے اور جوہر چورنگی کے قریب دورانِ تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ چرس برآمد ہوئی تھی۔
اے این ایف کے حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی اسمگل کر کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

