کنگنا اور منور نے بچپن میں اپنے جنسی استحصال پر دیا درد بھرا بیان

بولی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت، ایکتا کپور کی ملکیت اسٹریمنگ سروس “آلٹ بالاجی” کے ریئلٹی شو “لاک اپ” میں بطور میزبان نظر آرہی ہیں۔
جب سے یہ شو شروع ہوا ہے، کسی نہ کسی وجہ سے بھارتی ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں ہے۔ شو میں کنٹیسٹنٹس اکثر اپنے بارے میں حیران کن انکشافات کرتے نظر آتے ہیں۔
لیکن اس مرتبہ کنگنا رناوت نے اپنے بارے میں انتہائی افسوس ناک انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں بتاتے ہوئے وہ کافی جذباتی ہو گئیں۔
کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنے بچپنی سے جڑا ایک انکشاف کیا ہے۔
کنگنا رناوت نے بتایا کہ وہ بچپن میں جنسی استحصال کا شکار ہوچکی ہیں۔
شو کی تازہ قسط میں کنٹیسٹنٹ منور فاروقی نے اپنے بچپن کے صدمہ کے بارے میں بات کی۔
منور نے بتایا کہ آج تک انہوں نے یہ راز کسی سے شیئر نہیں کیا۔ جب وہ صرف 6 سال کے تھے تو ان کے ساتھ کچھ غلط چیزیں ہوئیں۔ وہ 4-5 سال تک کچھ سمجھ نہیں سکے۔ لیکن ایک وقت پر چیزیں بہت زیادہ بڑھ گئیں، یہ بتاتے ہوئے منور رونے لگے۔
یہ سن کر دیگر کنٹیسٹنٹس کے ساتھ ساتھ کنگنا رناوت بھی جذباتی ہو گئیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ کس طرح جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں۔
کنگنا نے کہا کہ ہر سال کئی بچوں کو اس سے گزرنا پڑتا ہے۔ لیکن لوگ عوامی فورم پر اس کے بارے میں بات کرنے سے کتراتے ہیں۔
کنگنا کہتی ہیں کہ بہت سے بچوں کو چھوٹی عمر میں ناپسندیدہ لمس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ بچپن میں وہ بھی جنسی استحصال کا شکار ہوئی تھیں۔ جب وہ چھوٹی تھیں، تو عمر میں ان سے بڑا لڑکا انہیں غلط طریقے سے چھوتا تھا۔
کنگنا نے کہا لیکن عمر چھوٹی ہونے کی وجہ سے وہ سمجھ نہیں پا رہی تھیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ کیونکہ چھوٹے بچوں کو یہ نہیں بتایا جاتا ہے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے۔ وہیں کچھ بچوں کو یہ بات سمجھ بھی نہیں آتی ، یہ کہتے ہوئے کنگنا کافی جذباتی ہوگئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News