Advertisement

خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، پوری قوم دہشتگردوں کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی حامی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا بھی اظہار کیا ہے۔

Advertisement

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ، 3 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے عمومی علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کو فوجیوں نے مناسب انداز میں جواب دیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور، نائیک شعیب  اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version