Advertisement

عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر پر اپوزیشن ہوئی برہم

عدم اعتماد پر ووٹنگ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر ہونے کی وجہ سے اپوزیشن نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اگر آج ووٹنگ کا عمل نہ کروانے کی صورت میں ایک بار پھر سے اپوزیشن حکومت کے خلاف عدالت میں جائیگی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ووٹنگ نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے۔

اپوزیشن لیڈرز کا کہنا ہے کہ عدالت میں اسپیکر اور حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دینگے۔

خیال رہے کہ اسد قیصر کی صدارت میں چلنے والا اجلاس دوپہر 12:30 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم اب یہ اجلاس بعد نماز ظہر شروع ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس میں پہلے عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے پر زور دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے راجا پرویز اشرف اور نوید قمر سمیت دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد اسپیکر کی ذمہ داری ہے، فیصلے کے مطابق ووٹنگ آج ہی ہونی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر نہ کی جائے، اگر وہ ووٹنگ نہیں کروائیں گے تو سپریم کورٹ کے حکم کی توہین ہوگی۔

جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اجلاس بلایا گیا ہے، جو بھی کروں گا قوائد و ضوابط اور عدالتی فیصلے کی روشنی کے تحت ہی کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version