Advertisement

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزائے موت کے مرتکب ملزمان وزیر بنے بیٹھے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزائے موت کے مرتکب ملزمان وزیر بنے بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں خون خرابے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان ایک ہی ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا مل جاتی تو پنجاب اسمبلی کا واقعہ نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم کیپٹن (ر) عثمان کو رہا کر دیا گیا، سانحہ ماڈل میں سزائے موت کے مرتکب ملزمان وزیر بنے بیٹھے ہیں، ایک منٹ ضائع کیے بغیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا دی جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جن کو پھانسی اور عمر قید کی سزا ہونی چاہیے تھی وہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ بنے بیٹھے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) عثمان کی نگرانی میں ماڈل ٹاؤن کا آپریشن ہوا تھا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سات سال کے بعد بھی غیر جانبدرانہ تفتیش نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version