اٹک میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 50 لاکھ اور ہزاروں ڈالرز لوٹ کر فرار

پنجاب پاکستان کے ضلع اٹک کے علاقے کامرہ میں امریکا پلٹ شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوتے ہی اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور 50لاکھ کی ڈکیتی کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لوٹے گئے مال میں ہزاروں ڈالرز، طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقد رقم اور قیمتی موبائل شامل ہے۔
ڈی پی او اٹک نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم بھی دیا۔
واضح رہے کہ تھانہ حضرو نے پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شجاع آباد: ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات، پولیس پھر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News