Advertisement

یونائیٹڈ کا خواب لیور پول کے ہاتھوں چکنا چور

انگلش پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں لیور پول کے ہاتھوں مانچسٹر یونائیٹڈ کا ٹاپ فور میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

میزبان لیور پول نے اینفیلڈ اسٹیڈیم میں میزبان کو 0-4 سے شکست دے کر ٹاپ فور میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔

اس اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اپنے اسٹار کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو کی خدمات سے محروم تھی، کرسچیانو رونالڈو اپنے نومولود بیٹے کی وفات کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہو گئے تھے۔

محمد صلاح کے دو دو اور ساڈیو مانے اور لوئس ڈیاز کے گول نے لیورپول کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف اینفیلڈ میں 4-0 سے فتح دلائی۔

لیور پول کی جانب سے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے دو گول اسکور کئے ، جبکہ لوئس ڈیاز اور ساڈیو مانے نے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی کشتی میں سوراخ کرنے کے لئے اپنا حصہ ملایا۔

Advertisement

اس میچ میں کامیابی کے بعد لیور پول اب لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے دو پوائنٹس آگے ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے عبوری مینجر رنگینک نے کہا کہ یہ شکست شرمناک اور مایوس کن ہے اور شاید ذلت آمیز بھی ہے۔

عبوری مینجر نے کہا کہ لیور پول نے ابھی دکھایا کہ وہ کس قسم کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم اتنے اچھے نہیں ہیں کہ لیورپول کے خلاف کھیل میں پوائنٹس حاصل کر سکیں۔”

یہ پوچھے جانے پر کہ یونائیٹڈ لیورپول کے خلا کو کیسے ختم کر سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا: “ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ اب ہم سے چھ سال آگے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version