Advertisement

سابق کھلاڑی روبکی انگلش ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر نامزد

انگلینڈ اور کینٹ کے سابق بلے باز روب کی کو انگلینڈ مینز کرکٹ کا منیجنگ ڈائریکٹر نامزد کر دیا گیا ہے۔

روبکی کی نامزدگی میں سابق کھلاڑی اینڈریو اسٹراس کا اہم کردار ہے جنہوں نے فروری میں ایشلے جائلز کی برطرفی کے بعد عبوری بنیادوں پر ٹیم کے کیمپ میں قدم رکھا تھا۔

واضح رہے کہ ایشلے جائلز کی دسمبر 2018 میں عہدے پر تعیناتی کی گئی تھی مگر آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں 0-4 سے ہزیمت آمیز شکست کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

سابق کھلاڑی روبکی نے کہا کہ انگلش ٹیم کے لئے یہ کردار ادا کرنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

روبکی نے مزید کہا کہ میں ٹیم میں اپنی موجودگی کے اثرات کو محسوس کراؤں گا اور ایسا بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے۔

Advertisement

روبکی کے مطابق میرا اب ایک ہی نصب العین ہے کہ انگلش مینز کرکٹ ٹیم کو مستقبل میں عظیم دور کی شکل دینا چاہتا ہوں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق روبکی اپنی نامزدگی کے فوراً بعد اپنا کام شروع کر دیں گے ، ساتھ ہی وہ اسپورٹس چینل کے ساتھ اپنے کمنٹری معاہدے سے بھی دستبردار ہو جائیں گے۔

واضح رہے سابق کھلاڑی روبکی 2016 میں اپنی رٹائرمنٹ کے بعد سے کمنٹیٹر کے علاوہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی پرفارمنس کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔

روبکی ایسے وقت میں آئے ہیں جب انگلینڈ نئے ہیڈ کوچ اور ٹیسٹ کپتان کی تلاش میں ہے۔

واضح رہے کہ  کرس سلور ووڈ کو آسٹریلیا میں ایشز میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جب کہ جو روٹ نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ کپتانی چھوڑ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version