Advertisement

عید کی چھٹیوں میں اہم مقدمات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اہم مقدمات کی سماعت سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے غیر معمولی وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ہائی کورٹ عید کی چھٹیوں میں بھی انتہائی اہم نوعیت کے کیسز کی صورت میں دستیاب ہو گی۔

عدالت عالیہ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی انتہائی ہنگامی صورت حال میں عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کیس دائر ہو سکے گا اور عدالت کیسز کو دیکھ کر ان پر حکم جاری کرنے کے لیے دستیاب ہو گی۔

سرکلر کے مطابق کیس دائر کرنے کا مجوزہ طریقہ کار ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے ، فروری 2022 کے نوٹی فکیشن میں 4 افسران میں سے کسی سے موبائل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

رواں ماہ 9 اور 10 اپریل کی درمیانی رات قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران رات گئے عدالتیں کھلنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھی بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیا جرم کیا تھا کہ رات کو عدالتیں کھلی تھیں۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ عدالتیں اپنے مقررہ وقت کے بعد بھی اہم مقدمات کی سماعت کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version