Advertisement

ندا نے یاسر نواز سے شادی سے کیوں انکار کیا تھا؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

ندا یاسر

ندا یاسر کا اپنی شادی میں ہونے والے خرچے سے متعلق اہم انکشاف

پاکستانی اداکارہ و نامور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یاسر نواز سے پہلے  شادی سے صاف انکار کر دیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ندا یاسر نے مختلف مو ضوعات پر بات کی اور اپنی زاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی یاسر نواز کے ساتھ شادی کیسے ہوئی تھی ۔

نامور مارننگ شو ہوسٹ نے بتایاکہ اُن کی اپنے شوہر، یاسر نواز سے ملاقات ایک ڈرامہ سیٹ پر ہی ہوئی تھی، پی ٹی وی کے ایک پراجیکٹ میں وہ اور یاسر نواز کام کر رہے تھے۔

اداکارہ نے بتایاکہ اس ڈرامے کے سیٹ پر ہی یاسر نواز نے اُنہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے فوراً ہی یاسر نواز کو شادی سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ میں آپ سے شادی نہیں کر سکتی کیوں کہ آپ سندھی ہیں۔

ندا نے بتایاکہ ان کا انکار سن کر یاسر نواز بہت حیران ہو گئے تھے، اور کہاکہ میں سندھی ہوں ، کوئی غیر مذہب تو نہیں، یہ کیا بے وقوفی کا جواب ہے۔

ندا یاسر نے مزید بتایا کہ اُن کے ذہن میں ایک خوف تھا، انہوں نے یاسر نواز کے والد کے ڈرامے دیکھ رکھے تھے، سندھی رعب اور دبدبے والے ہوتے ہیں لہٰذا اُنہوں نے یاسر نواز سے کہا کہ ہم اچھے دوست رہیں گے مگر میں شادی نہیں کر سکتی۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version