Advertisement

واٹس ایپ کا صارفین کو انعام میں رقم دینے کا اعلان

واٹس ایپ کا انعام میں رقم دینے کا اعلان

میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے کیش بیک ریوارڈز کی پیش کش کردی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے آفیشل بلاگ پر شائع ہونے والی پوسٹ کے مطابق میسیجنگ ایپ نے ہر تین ٹرانزیکشنز پر 33 بھارتی روپے کا کیش بیک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ پیش کش محدود مدت کے لیے مخصوص بھارتی صارفین کو دی گئی ہے۔ ایسے تمام صارفین جوکیش بیک کے اہل ہیں وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پراس حوالے سے بینردیکھ سکیں گے۔ تاہم ایسے استعمال کنندگان جنہیں یہ بینرنظر نہیں آیا وہ کسی دوسرے صارف کورقم بھیجتے وقت ’ گفٹ ‘ آئیکون کو دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب بھارت میں میٹا کی زیرملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن کو ادائیگیوں کی خدمات کو توسیع دیتے ہوئے 4 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ صارفین تک کرنے کی ریگولیٹری منظوری دی گئی ہے۔

واٹس ایپ کی اس سروس نے گوگل پے، پے ٹی ایم، فون پے اور ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے والی بھارت کی دیگرکمپنیوں کے لیے سخت مسابقت کی فضا پیدا کردی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ میسیجنگ ایپ نے گزشتہ سال بھارت میں موجود صارفین کے لیے ایپ کے ذریعے رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے اسے ملک بھر میں بہت پذیرائی ملی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version