واٹس ایپ کا اینڈروئیڈ صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف

دنیا بھرمیں پیغامات کی ترسیل کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے یکے بعد دیگرے نت نئے فیچرزپیش کرتی رہتی ہے۔
واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پرنظررکھنے والی ویب سائیٹ ’ وے بی ٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے گوگل پلے بی ٹا پروگرام میں اینڈروئیڈ کے لیے ایک اورنئی اپ ڈیٹ پیش کردی ہے۔
یہ نئی اپ ڈیٹ کیا ہے اوراس سے کون کون سے استعمال کنندگان مستفید ہوسکیں گے؟
واٹس ایپ نے اپنے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے کیمرا ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا کیمرا انٹرفیس پیش کردیا ہے۔ تاہم یہ فیچرآزمائشی بنیادوں پراینڈروئیڈ بی ٹا صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے پیغامات کے لیے ’ آٹو ڈیلیٹ‘ فیچر متعارف کروادیا
وے بی ٹا انفو کے مطابق نئے کیمرا انٹرفیس میں صارفین کے لیے دیگر آپشنز کے ساتھ میڈیا بارکا اضافہ کیا گیا ہے۔ جب کہ میڈیا( وائس، تصاویراورویڈیوز) کوکسی دوسرے صارف کوبھیجنے سے قبل انتخاب کے مرحلے کومزید سہل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچرکوفی الحال صرف اینڈروئیڈ بی ٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے، تاہم دیگر استعمال کنندہ بھی اسے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں استعمال کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

