Advertisement

بنی گالہ میں شب دعا کی تقریب، مولانا طارق جمیل نے خصوصی دعا کروائی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بنی گالہ میں شب دعا کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مولونا طارق جمیل نے دعا کروائی۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں شب دعا کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر مولانا طارق جمیل سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی  جب کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مختصر خطاب بھی کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے 27 رمضان کی مناسبت سے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد ﷺکے راستے پر چلنے کا حکم دیا ہے،  ہمیں پاکستان کو اسلام کے اصولوں پر کھڑا کرنا چاہیے تھا،  ہمیں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کے اوپر کھڑا ہونا تھا، ہم جب تک کلمے کا مطلب نہیں سمجھتے زنجیریں نہیں ٹوٹتیں، خوف انسان کی پرواز روکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی رات سب پاکستان کیلئے دعا کریں، قوم اس رات اپنی آزادی کے راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کی دعا کرے، جس کے ذہن میں غلامی ہو وہ کبھی بھی بڑا انسان نہیں بن سکتا، بیگرز اور لائف سپورٹ مشین جیسے بیانات کبھی آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جواسلام کے نام پر بنا، 27 رمضان المبارک کو پاکستان معرض وجود میں آیا، پاکستان نے اسلامی فلاحی مملکت بننا تھا، ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں کواپنانا تھا، جو قوم نظریے سے منہ موڑ لے اس کا وجود ختم ہوجاتا ہے، ہمیں علامہ اقبال کے نظریے کو سمجھنا چاہیے، اقبال کا شاہین بننے کیلئے زنجیریں توڑنا پڑتی ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم اس رات اپنی آزادی کے راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کی دعا کرے،  بیگرزاورلائف سپورٹ مشین جیسے بیانات آگے نہیں بڑھنے دیں گے، جو ذہنی طورپرغلام ہووہ کبھی بڑاانسان نہیں بن سکتا، مولانا طارق جمیل کو آج رات خصوصی طور پر اس دعا کیلئے بلوایا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب کراچی میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ستائیسویں شب کے موقع پر خصوصی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا اور پی ٹی آئی کراچی تنظیم کے زیر اہتمام شب دعا کی تقریب کراچی میں عوام کو براہ راست بڑی اسکرین پر دکھائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی اعلی قیادت، کارکنان اور عوام دعا میں شریک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version