Advertisement

کرس راک کی والدہ کی جانب سے پہلی بار ول اسمتھ پر تنقید

آسکرایوارڈ کی تقریب کے دوران اسٹیج پر امریکی اداکار ول اسمتھ کا تھپڑ کھانے والے کرس راک کی والدہ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس راک کی والدہ روز راک پہلی بار اپنے بیٹے کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت برا لگا کہ ول اسمتھ نے اپنی اس غیراخلاقی حرکت پر معافی نہیں مانگی۔

ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق، روز راک نے کہا کہ ول اسمتھ نے راک کرس کو نہیں ہم سب کو تھپڑ مارا اور اس نے واقعی مجھے تھپڑ مارا۔

روز راک نے مزید کہا کہ جب آپ نے میرے بچے کو نقصان پہنچایا تو آپ نے مجھے تکلیف دی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی حمایت کرتے ہوئے کہا وہ ول اسمتھ کے خلاف کاروائی کرکے اچھا کر رہاہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسکر ایوارڈ کے لائیو شو میں کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اسی دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی، اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔

اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ جذباتی ہوگئے اورغصے میں آگئے۔

ول اسمتھ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔

واضح رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ میں مبتلا ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version