ٹھہریں! ان چیزوں کوپھینکنے سے پہلے یہ انوکھے استعمال ضرور دیکھ لیں

کوئی بھی چیز فالتو نہیں ہوتی، اگر آپ اپنی پرانی چیزوں کوپھینکنا چاہ رہے ہیں تو ذرا ٹہریں اور یہ انوکھے استعمال ضرور دیکھ لیں۔
فالتو چیزوں کو بھی کارآمد بنایا جا سکتا ہے
سگھڑ عورت کی سب سے بڑی خاصیت یہی ہوتی ہے کہ اس کی نزدیک کوئی بھی چیز فالتو نہیں ہوتی ہے اور وہ پرانی چیزوں کو بھی فالتو قرار دے کر پھینکنے یا ضائع کرنے کے بجائے ان کا استعمال اس انداز میں کرتی ہے کہ وہ سب کچھ نیا روپ اختیار کر لیتا ہے۔
پرانے فرنیچر کو نیا انداز دیں
فرنیچر کا شمار ایسی اشیا میں ہوتا ہے جس کو بار بار تبدیل کرنا بہت مشکل لگتا ہے اور ہر ایک گھر میں فرنیچر کے نام پر کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے جس کا تعلق بزرگوں کی نشانی سے ہوتا ہے۔
اگر آپ کے گھر میں بھی ایسا کچھ موجود ہے تو اس عید پر اس کو باہر کباڑ میں دینے سے قبل ایک بار اس کو غور سے ضرور دیکھیں اور اس کی تھوڑی سی پالش یا پینٹ سے اس کو ایک نیا روپ دیں۔
خالی بوتلوں کو مختلف انداز میں استعمال کریں
خالی بوتلیں اور جار کو مختلف طریقوں سے استعمال کر کے نہ صرف گھر کی سجاوٹ کی جا سکتی ہے بلکہ اس سے بڑی بچت بھی کی جا سکتی ہے۔
ان بوتلوں میں کچن کا سامان رکھا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ان بوتلوں میں معمولی سی تبدیلی سے ان میں پودے لگا کر ان کو سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پرانے اسٹول وغیرہ کو نیا رنگ دیں
ایسے اسٹول تو ہر گھر میں ہوتے ہیں لیکن ان پرانے اسٹول کو نیا رنگ دینے کا انداز دیکھیں بھی اور سیکھیں بھی۔
پرانی جینز کا استعمال
عام طور پر جینز پرانی ہو جائے تو لوگ اس کو ویکسنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں یا پھر اس کو پھینک دیا جاتا ہے- مگر جینز کا استعمال اس انداز میں کرنے سے عام خریداری کے لیے ایک مضبوط بیگ اور بچوں کے لیے اسٹائلش بیگ بھی بنایا جا سکتا ہے۔
پرانی الماریوں کو دیں نیا رنگ
اکثر الماریاں پرانی ہو جاتی ہیں تو ان کا رنگ و روپ یکسانیت کے سبب بور کرنے لگتی ہے جس کو کچھ نئے ڈيزائن دے کر ان کو نہ صرف اٹریکٹو بنا سکتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں بنایا گیا ہے۔
پرانی کھڑکی سے بنائيں میز
عام طور پر گھر کے اندر ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں یا ایسا کچھ سامان دیکھنے میں آتا ہے جس کو مختلف انوکھے طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کہ یہاں اس کی میز بنا دی گئی ہے۔
پرانے کپڑوں کا استعمال
مختلف پرانے پردے، بیڈ شیٹ اور دیگر چیزيں ضائع کرنے کے بجائے ان کو مختلف انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مگر اس کے استعمال کے لیے سب سے زیادہ ضرورت تھوڑا ذہن لڑانے کی ہوتی ہے۔
اس کے بعد بننے والی چیز دیکھ کر سب ہی تعریف پر مجبور ہو جاتے ہیں جیسے کہ ان پرانے کپڑوں سے پائیدان بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News