مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر سے پھٹی ہوئی پتلون پہننے پر سوال پوچھ لیا

نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون پہننے پر سوال پوچھ لیا۔
نوجوانوں میں مقبول یوٹیوبر زید علی نے یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری کے ہمراہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے گھر پر ان سے ملاقات کی جس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون سے متعلق سوال کیا کہ اتنی پھٹی پتلون کیوں پہنی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کی آنکھ کا آپریشن، کالا چشمہ پہنے لیکچر دینے کی تصاویر وائرل
اس پر زید علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جب خریدی تھی تب نہیں پھٹی تھی ابھی پھٹ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

