Advertisement

ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان کی طلاق، بیٹے کا کیا ہوا؟

بالی وُڈ کی مشہور جوڑی ارباز خان اور ملائیکہ اروڑہ کی طلاق کے بعد ان کا بیٹا ماں اور باپ دونوں کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارباز خان کا رشتہ تقریباً 17 سال تک چلا لیکن 17 سال ساتھ رہنے کے بعد جب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو یہ اتنا آسان نہیں تھا۔

کیونکہ انکے بیٹے ارحان کی عمر صرف 12 سال تھی اور اس عمر میں بچے کو ماں اور باپ دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

البتہ ارباز اور ملائکہ دونوں نے اس وقت ایک دوسرے سے دور رہنا درست سمجھتے تھے اس لیے ملائکہ اروڑہ نے ارحان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں بھارتی مشہور ویب سائٹ پنک ولا کو دیئے گئے انٹرویو میں ارباز خان نے اپنی طلاق اور بیٹے ارحان کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

Advertisement

 اس انٹرویو میں ارباز نے بتایا کہ انہوں نے ملائکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد بیٹے ارحان کی تحویل کیوں نہیں مانگی۔

 ارباز خان نے بتایا کہ جب ان کی طلاق ہوئی تو ارحان کی عمرصرف 12 سال تھی، لیکن وہ سمجھ گیا تھا کہ گھر میں کیا ہو رہا ہے۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ جب بچہ بڑا ہوتا ہے تو اسے ماں کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے بچے کی کسٹڈی کے لیے کبھی لڑائی نہیں کی۔

تاہم باہمی رضامندی سے یہ طے پایا کہ ارحان ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ رہیں گے۔

اس وقت ملائیکہ اور ارباز کے بیٹے ارحان خان کی عمر 19 سال ہے اور وہ ہر چیز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ارحان ماں ملائکہ سے جتنا قریب ہے، والد ارباز خان کے ساتھ ان کی اتنی ہی بہتر بانڈنگ ہے۔

Advertisement

ارحان ماں باپ دونوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے پر بھی اکثر اکٹھے دیکھے جاتے ہیں۔

 اچھی بات یہ ہے کہ ملائکہ اور ارباز بھی بیٹے ارحان کی خاطر اکٹھے ہونے سے نہیں ہچکچاتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version