شادی کامیاب بنانے کا فارمولا کیا ہے؟ اداکار مانی نے بتا دیا

مشہور پاکستانی کامیڈین و اداکار مانی نے اپنے مداحوں کو کامیاب شادی کا فارمولا بتا دیا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نے اپنے چاہنے والوں کو شادی شدہ زندگی کامیاب بنانے سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
اس مشہور جوڑی اداکارہ حرا مانی اور مانی کی شادی کو 14 سال مکمل ہو گئے ہیں، آج یہ جوڑا اپنی شادی کی سالگرہ منا رہا ہے اس موقع پر مانی نے اپنی خوشحال شادی شدہ زندگی کا راز بھی بتا دیا ہے۔
حرامانی نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ دو دوست ایک ہی کپ میں چائی پئیں گے۔‘
جس پر مانی نے بھی حرا کے ہمراہ متعدد تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’14 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا ہے کہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کا کوئی فارمولا نہیں ہوتا، پتا نہیں لوگ کیوں اچھی شادی زندگی گزارنے کے فلسفے کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

