Advertisement

میٹا نے ہورائزن کو عام ویب سائٹ پر لانے پرغور شروع کردیا

فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے فوری طور پر محسوس کیا ہے کہ ہورائزن (میٹاورس)کے تھری ڈی ماڈل کو ورچول ریئلٹی ہیڈ سیٹ مثلاً کویسٹ تک محدود نہیں رکھا جاسکتا اور اب اس کے ویب ورژن پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کی صاف وچہ یہ ہے کہ آنکھوں پر پہننے والے ہیڈسیٹ بہت مہنگے ہیں، دنیا بھر میں عام دستیاب نہیں اور ان کے حصول میں رکاوٹیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فی الحال تھری ڈی ہورائزن کو عام فون یا ڈیسک ٹاپ پر منتقل کرنے کا یہ ایک اچھا قدم ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ میٹا ہورائزن کے نائب صدر ویوک شرما نے بتایا کہ سال کے اختتام تک ہورائزن کا ورژن عام اسمارٹ فون کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اس طرح فیس بک کے صارفین بھی اس پر شفٹ ہوچکے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میٹا کمپنی ہورائزن کو گیم کونسول میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اب سے دوروز قبل میٹا نے ہورائزن ٹول اور سہولیات تشکیل دینے والے ڈویلپر کے لئے ترغیبات کا اعلان کیا تھا اور اس کی تفصیلات بیان کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version