مسلسل 24 گھٹے جرائم کی ڈاکیومینٹری دیکھیں اور ہزاروں ڈالر انعام پائیں

اگر آپ مسلسل سیزن دیکھنے اور گھنٹوں فلم بینی کے شوقین ہیں تو یہ شوق آپ کو بڑی انعامی رقم بھی دلواسکتا ہے۔
اصل اور حقیقی جرائم پر مبنی فلمیں اور ڈاکیومینٹری دکھانے والی ایک اسٹریمنگ کمپنی میجیلن نے اعلان کیا ہے کہ اسے تین ایسے رضاکار درکار ہیں جو مسلسل 24 گھنٹے تک ان کی اسٹریم دیکھ سکیں اور اس کے بدلے انہیں فی گھنٹہ ایک سو ڈالر دیئے جائیں گے۔ اس طرح مجموعی طور پر وہ 2400 ڈالر کماسکیں گے۔
میجیلن ٹی وی نے اس پیشکش کو” تھرڈ اینول ٹرو کرائم واچ ڈریم جاب” کا نام دیا ہے ۔ یہ پروگرام پہلے 2020 اور 2021 میں بھی کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں تین منتخب افراد ایک سوشل میڈیا تجربے کا حصہ ہوں گے جنہیں 48 گھنٹوں میں 24 گھنٹے کی ایسی ڈاکیومینٹری دیکھنا ہوں گی جو حقیقی جرائم پر مبنی ہوں گی۔
میجیلن کمپنی نے کہا کہ جرائم پرمبنی فلمیں دیکھنے والے شائقین ہی ہمارا اصل اثاثہ ہیں اور ہم انہی کے لیے یہ پروگرام شروع کررہے ہیں۔ اس میں مشہور مجرموں کو دیکھ سکیں گے اور خطرناک سیریئل کلر کی زندگی سے پردہ اٹھتا دیکھ سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق جن دستاویزی فلموں اور سیزن میں شامل مشہور ناموں میں مرڈر میپس، لیڈی کلرز، نرسس ہو کلز، مرڈر آن دی انٹرنیٹ اور سائبر کرائمز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

