Advertisement

وزیراعظم کا قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے عزم کا اظہار

قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات

وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد اور وزیراعظم خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کا پاکستان کا وزیراعظم بننے پر تہنیتی پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قطراور پاکستان بھائی ہیں جو اخوت، اسلامی بھائی چارے کے عظیم رشتوں میں بندھے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ قطر بڑی تعداد میں پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے پاکستان کی ہرمشکل اور آڑے وقت میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مدد کی ہے جس کی ہم بے حد قدر کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی بلندیوں اور قربتوں سے ہمکنار کریں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ قطر نے سستی ترین ایل این جی فراہم کرکے پاکستان کو روشن بنانے میں ناقابل فراموش مدد کی ہے۔

خیال رہے کہ قطر کے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی اور نائب امیرشیخ عبداللہ بن حمد کی وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ۔

 

Advertisement

اس کے علاوہ قطر کے وزیراعظم خالدبن خلیفہ بن عبد العزیز آل کی جانب سے بھی شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version