Advertisement

وزیراعظم کو دھمکی ملک کو دھمکی ہے، شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم کو دھمکی

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہے عمران خان ہوں یا پھر شہباز شریف، ان کو دھمکی دینے کا مطلب ہے کہ ملک کو دھمکی دی جارہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ وزیراعظم  اور ملک کو دھمکی دینے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے وہاں اس کو زیر بحث لایا جائے، ہم مکمل ساتھ دیں گے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک کا نام بتائیں جس نے دھمکی دی ہے کیونکہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے کوئی نام نہیں لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لگائے گئے الزامات پر امریکہ کی جانب سے اس کی تردید اور وضاحت بھی آچکی ہے جس کے بعد ان کے خط کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بے انتہا ہے اور نیپرا کے مطابق  5400 میگا واٹ بجلی کی شاٹ فال ہے۔

Advertisement

 انہوں نے بتایا کہ جب عمران خان آیا تھا کہتا تھا ملک میں اضافی بجلی پیدا کی جا رہی تھی جس کے بعد  چار سستے بجلی کے کارخانوں کو ڈیزل پر ٹرانسفر کیا گیا جس سے بجلی مہنگی کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کی یہ حالت ہے کہ 26 ہزار کروڑ روپے عوام کو دینا پڑ رہے ہیں اور یہ سب اس نااہل حکومت کے باعث ہے، مارچ اپریل میں 12 بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ حقائق عوام کو بتانا ضروری ہے یہ سب کچھ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے 2018ء میں فیصلہ کیا تھا کہ تیل سے بجلی نہیں بنائی جائے گی، اس کی وجہ صرف اور صرف کرپشن ہے کیونکہ تیل کی وجہ سے ہی پیسے بنائے جاتے ہیں اور کرپشن کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ڈیزل سے بجلی بنائی جارہی ہے

 انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو اس حکومت کے پاس نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version