Advertisement

جلد کو سدا جواں رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں

حسین نظر آنا ہرایک کا فطری حق ہے اور حسن کی حفاظت اور اسے برقرار رکھنا ایک محنت طلب کام ہے جس کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ تاہم اس ضمن میں کچھ آسان طریقے مؤثر ثابت ہوتے ہیں جنہیں آزما کر آپ مطلوبہ نتائج نہایت کم وقت میں حاصل کرکے اپنے حسن کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

ناریل

جلد کی حفاظت یو یا صحت کا حصول صحت مند چکنائیاں بے حد ضروری ہے ان کی موجودگی میں جسم کے تمام عضاء بہتر انداز میں اپنے افعال انجام دیتے ہیں۔ تمام گریاں اور روغن زیتون اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ساتھ ہی ناریل اور اس کے تیل کوغذا میں شامل رکھنے سے یہ کمی آسانی سے پوری کی جاسکتی ہے۔

  ڈیٹوکس

Advertisement

آپ جتنا بہتر محسوس کرتے ہیں اس کا براہ راست اثر کی جلد پر پڑتا ہے اپنی غذائی چارٹ کا خیال رکھیں اس میں صحت بخش غذاؤں کو بڑھائیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں جبکہ نمک اور چینی کو اس چارٹ سے کسی حد تک خارج کردیں۔ کیفین سے بھر پور مشروبات سے گریز کریں اور مضر صحت چکنائیوں کو صحت مند چکنائیوں سے بدل دیں۔

وٹامن سی اور ای

مضبوط مدافعتی نظام کے بغیر خوبصورت اور صحت مند جلد کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، اگر آپ اچھا نظرآنا چاہتے ہیں تو آپ کو وٹامنز کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں وٹامن سی ایک نہایت اہم وٹامن تصور کیا جاتا ہے۔ اس وٹامن کو وٹامن ای کے ساتھ ملائیں اور پھر کمال دیکھیں ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جن میں یہ اہم وٹامنز پائےجاتے ہیں ساتھ ہی جلد کی حفاظت کے لئے استعمال ہونے والی مصنوعات کووٹامن ای اور سی کے ساتھ لگائیں۔

برف

Advertisement

جلد کو جھریوں سے پاک کرنے اور سدا جواں رکھنے کے لئے برف کا استعمال کریں۔ اس مقصد کے لئے چہرے اور گردن پر آئس کیوب کو کسی کپڑے میں لیپٹ کر دائروں کی صورت میں مساج کریں اور کوشش کریں کسی بھی جگہ پر ایک منٹ سے زیادہ مساج نہ کریں۔

یہ جلد میں خون کی گردش کو بڑھانے ایک مؤثر ذریعہ ہے جو تازگی کا احساس اجاگر کرتا ہے اگر آپ کی جلد حساس ہے توآپ آئس کیوب کو پودینے یا کیمومائل کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

 وٹامن بی اور ڈی

جلد کے لئے دو اہم وٹامنز بی اور ڈی جن کے بغیر جلد اپنی رونق کھو دیتی ہے، اگر آپ کی جلد حساس ہے توآپ کو وٹامن بی کی ضرورت ہے اور یہ گوشت اور مرغی میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

Advertisement

جبکہ وٹامن ڈی جھریوں اور داغ دھبوں سے نجات میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس اہم وٹامن کے حصولکا سب آسان اور مؤثر ذریعہ سورج کی روشنی ہے تاہم سورج کی مضر شعاعوں سے بچنے کے لئے سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version