جس پر پی ٹی آئی والے جشن منارہے ہیں وہ ان کے گلے بھی پڑ سکتی ہے، آغا سراج درانی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس سرپرائز پر جشن منارہی ہے وہ خوشی ان کے گلے بھی پڑ سکتی ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ اسپیکر اگر آئین کے خلاف جائیں گے تو اس کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا معاملہ ختم ہوگیا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تو اس پر کوئی بات نہیں ہوسکتی ہے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو حالات ہیں وہ نہیں ہونے چاہیے تھے اور ہماری کوشش ہے کہ ملک میں بہتری آئے۔
خیال رہے کہ آج احتساب عدالت کراچی ،آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کراچی مین آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

