Advertisement

نومولود بیٹے کی وفات، کرسچیانو رونالڈو لیور پول کے خلاف میچ سے دستبردار

مانچسٹر یونائیٹڈ کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز کرسچیانو رونالڈو کے نومولود بیٹے کی وفات کے بعد اسٹرائیکر لیور پول کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ رونالڈو نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر اس خبر کا انکشاف کیا، جس سے فٹبال کی دنیا بھر سے اسٹرائیکر اور اس کے خاندان کے لیے حمایت کا سلسلہ شروع ہوا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے آج تصدیق کی کہ رونالڈو اپنی ٹیم کے تلخ حریف لیورپول کے ساتھ اہم میچ میں نہیں کھیلیں گے۔

یونائیٹڈ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’خاندان ہر چیز سے زیادہ اہم ہے اور رونالڈو اس مشکل وقت میں اپنے چاہنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

“اس طرح، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ وہ منگل کی شام کو اینفیلڈ میں لیورپول کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے اور ہم خاندان کی رازداری کی درخواست پر زور دیتے ہیں۔

کلب انتظامیہ نے کرسچیانو رونالڈو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، ہم سب آپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور اس دکھ بھرے لمحات میں آپ اور آپ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement

رونالڈو اور ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگز نے گزشتہ اکتوبر میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ یہ جوڑا جڑواں بچوں کی توقع کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے بیٹے کی موت کا انکشاف کرتے ہوئے اسی وقت بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی۔

رونالڈو اور روڈریگیز نے مشترکہ طور پر دستخط کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ “یہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑتا ہے کہ ہمارے بچے کا انتقال ہو گیا ہے۔ یہ سب سے بڑا درد ہے جسے کوئی بھی والدین محسوس کر سکتے ہیں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version