پریانکا چوپڑا یوکرین کے حق میں بول پڑیں

بھارتی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے یوکرین کے حق میں آواز بلند کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جنگ زدہ ملک یوکرین اور اس کے پناہ گزینوں کے لئے آواز اُٹھا دی۔
پریانکا چوپڑا نے مسئلہ یوکرین اُجاگر کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ان پناہ گزینوں کی مدد کریں جو روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں، ہمیں آپ کی ضرورت ہے کہ آپ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے کھڑے ہو جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں وہ مدد ملے جس کی انہیں اب ضرورت ہے۔
روسی افواج کی جنسی زیادتی سے بچنے کیلئے یوکرینی لڑکیاں اپنے بال چھوٹے کرنے لگی ہیں اور بال کٹوا کر لڑکوں کا روپ اپنا رہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے بچوں کی سب سے تیزی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہے، ان بچوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو ہم نے دیکھا ہے۔
اداکار نے عالمی رہنماؤں سے پوچھا کہ کیا وہ ہر جگہ پناہ گزینوں کے لیے کھڑے ہوں گے اور اربوں کا تعاون کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔
اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم صرف کھڑے ہو کر یہ سب نہیں دیکھ سکتے۔
یاد رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا، اس کے بعد سے، اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق، تقریباً 20 لاکھ بچے اپنا سب کچھ چھوڑ کر ہمسایہ ممالک میں نقل مقانی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

