Advertisement

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فوجی جوان شہید

دہشتگرد

دہشتگرد

شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عصمت اللہ خان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عصمت اللہ خان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ 13 اپریل کو پیش آیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک کا دفاع کرتے ہوئے میانوالی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی عصمت اللہ شہید کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہداء کا لہو پوری قوم پر قرض ہے، ہم اس کی بوند بوند کا حساب لیں گے ، پوری قوم مادر وطن کے تحفظ و سلامتی کا فرض ادا کرنے والے بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے افسروں، جوانوں اور شہریوں کی شہادتیں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا ثبوت ہے ، اللہ تعالیٰ سپاہی عصمت اللہ سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version