Advertisement

بھارتی کرکٹ ٹیم 15 اپریل کا دن کبھی نہیں بھولے گی

بھارتی کرکٹ ٹیم 15 اپریل 2005 کا دن کبھی نہیں بھولے گی جب شاہد خان آفریدی نے اپنے بلے سے ان کے گھر میں گھس کر لاٹھی چارج کیا تھا۔

شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف محض 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، وہ ون ڈے کرکٹ میں ایسی کئی یادگار اننگ کھیل چکے ہیں۔

اس میں سے ایک بھارت کے خلاف آج ہی کے دن یعنی 15 اپریل 2005 کو انہوں نے کھیلی تھی۔ کانپور کے گرین پارک میں ہوئے اس مقابلے میں شاہد آفریدی کا طوفان 46 گیندوں میں 102 رنوں کی اننگ کھیلنے کے بعد تھما تھا۔

شاہد آفریدی نے اپنی اس اننگ میں 10 چوکے اور 9 چھکے لگائے تھے۔ یعنی 94 رن تو صرف باونڈری سے آئے اور باقی 8 رن انہوں نے دوڑ کر بنائے تھے۔ یہ آج بھی ون ڈے میں بھارت کے خلاف کسی بھی بلے باز کی سب سے تیز سنچری ہے۔

Advertisement

شاہد آفریدی کا شمار دنیا کے سب سے طوفانی بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ وہ جب پورے رنگ میں رنگے ہوتے ہیں تو پھر بالرز کی خیر نہیں۔ ون ڈے میں سب سے  تیز سنچری لگانے والے پہلے بلے باز ہونے کی حصولیابی ان کے نام ہی درج ہے۔

اس میچ میں بھارت کے کپتان راہول ڈریوڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ٹیم انڈیا نے 50 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 249 رن بنائے تھے۔

بھارت کے لئے کپتان راہول ڈریوڈ نے سب سے زیادہ 115 گیندوں میں 86 رن بنائے تھے۔ وہیں محمد کیف نے بھی 88 گیندوں میں 78 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کے لئے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بلے سے ایسا قہر برپا کیا کہ پاکستان نے یہ مقابلہ 43 ویں اوورز میں 5 وکٹ سے جیت لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version